اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث )
١ - [ پارچہ بافی ] ایک نہایت نرم اور ملائم روئیں دار ریشمی کپڑا جو سوتی بانے پر تیار کیا جاتا ہے اور نوعت کے لحاظ سے رواں چھوٹا بڑا رکھا جاتا ہے۔ (اصطلاح پیشہ وراں، 88:2)
"ذرا اس کے سرہانے کو دیکھئے مخمل کا کیسا خوب صورت ڈیزائن ہے۔"
( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، اگست، ٥١ )
٢ - [ مجازا ] نرم گھاس۔
سر پر آکاش کا منڈل ہے دھرتی پہ سہانی مخمل ہے دن کو سورج کی محفل ہے شب کو تاروں کو سبھا بابا
( ١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ٢٩ )
٣ - [ مجازا ] بہت نرم اور ملائم۔
بدل مخمل یا ستی اوس کا صفا و نرم رنگیں ہے گویا سر تا قدم بانات سلطانی ہے وہ لونڈا
( ١٧١٨ء، دیوان آبرو، ٨ )
٤ - [ مجازا ] بارہ سنگے کے نئے سینگوں کے ساتھ نکلنے والی روئیں دار کھال۔
"اول اول ان پر ملائم روئیں دار کھال ہوتی ہے جو مخمل کے نام سے مشہور ہے۔"
( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٢٣٩ )
٥ - ایک سرخ رنگ پھول کا نام جو روئیں دار اور بہت ملائم ہوتا ہے، گل مخمل۔
گل مخمل پہ بیداری ہے نایاب جہاں دیکھو تو آلودہ ہے خواب
( ١٨٨٨ء، طلسم ہوش ربا، ٦٨٤:٣ )