اسم نکرہ ( مذکر )
١ - برابر کا خط؛ (محاسبی) جمع اور خرچ کی مد جو ایک دوسرے کے محاذی ہوتی ہے۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)
٢ - مخالف، حریف؛ (مجازاً) رقیب، دشمن۔
ہزار مد مقابل ہو تیرگی شب کی طلوع ہو کے رہے گی حسیں سحر پھر بھی
( ١٩٩٨ء، افکار (ناصر زیدی)، کراچی، جون، ٣٦ )
٣ - برابر کی جوڑ یا چوٹ، ہم پلہ، ہمسر۔
سلام ان پر نہیں جن کا کوئی مدمقابل جو ہیں سدّ گرانِ درمیان حق و باطل
( ١٩٩٣ء، زمزمۂ اسلام، ٩٢ )
٤ - دو سوداگروں کا باہمی کھانا۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ)