مدرج

( مُدَرَّج )
{ مُدَر + رَج }
( عربی )

تفصیلات


درج  دَرْج  مُدَرَّج

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم نیز صفت' ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
١ - درجہ بدرجہ بڑھنے والا، زینے کی شکل کا، زینے دار شکل۔
"کیا کیا خردہ کاری کی ہے کیسے کیسے مدرج تراشے ہیں۔"      ( ١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٨٦:٦ )
٢ - وہ بیضوی یا مدور عمارت جس میں چاروں طرف ایک کے پیچھے ایک اور ایک دوسرے سے بلند نشستیں ہوتی ہیں، اسٹیڈیم۔
"اماسیہ کا جو حصہ دائیں (جنوبی) کنارے پر ہے وہ . کوہ فرہاد کی سہل ڈھلانوں پر بشکل مدرج چڑھتا چلا گیا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢١٧:٣ )