بازدید

( بازْدِید )
{ باز + دِید }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں متعلق فعل 'باز' اور مصدر 'دیدن' سے صیغۂ ماضی مطلق 'دید' سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٩ء میں "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کسی نے آنے کے بعد جواباً اس کے پاس جانے کا عمل، جوابی ملاقات۔
"یہ بات اچھی نہیں معلوم ہوتی کہ ایک معزز مسلمان مجھ سے ملنے آئے اور میں بازدید کو نہ جاؤں۔"      ( ١٩٢٧ء، مسلمان مہارانا، ٢٧٥ )