سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'مدھ' لگا کر ہندی مصدر 'بھرنا' سے فعل ماضی نیز حالیہ تمام 'بھرا' لگانے سے مرکب 'مدھ بھرا' بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء کو "شبنمستان" میں مستعمل ملتا ہے۔