مذہب پرستی

( مَذْہَب پَرَسْتی )
{ مَذ + ہَب + پَرَس + تی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مذہب' کے ساتھ فارسی مصدر 'پرستیدن' سے مشتق فعل امر 'پرست' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ ١٩٨٢ء کو"نفسیاتی تنقید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مذہب پر سختی سے عمل کرنا، اپنے مسلک کی پاسداری کرنا، اپنے مذہب کی حمایت کرنا۔
"اس نے کسی بھی موقع پر اندھی مذہب پرستی سے کام نہ لیا۔"      ( ١٩٨٢ء، نفسیاتی تنقید، ١٨٨ )