مذہبی تعصب

( مَذْہَبی تَعَصُّب )
{ مَذ + ہَبی + تَعَص + صُب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مذہبی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعصب' لگانے سے مرکب 'مذہبی تعصب' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٨ء کو "لکھنویات ادیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - اپنے مذہب کی بے جا طرف داری، اپنے مذہب کے سوا دوسرے کے خلاف ناپسندیدگی کا جذبہ۔
"مذہب کی پابندی اور مذہبی تعصب میں کوئی علاقہ نہیں ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، لکھنویات ادیب، ١١٤ )