مذہبی جنون

( مَذْہَبی جُنُون )
{ مَذ + ہَبی + جُنُون }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مذہبی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنون' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر )
١ - حد سے زیادہ مذہبی جوش، مذہبی تعصب کی انتہائی شدت، مذہبی انتہا پسندی۔
"اوہام پرست شخص مذہبی جنون کا غلام ہوتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٤١٢ )