عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مراعات' کے ساتھ فارسی مصدر'یافتن' سے مشتق صیغہ امر'یافت' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'مراعات یافتہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٩٠ء کو "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔
"روزنامہ 'کرانیکل' عوامی نمائندگی کا دعوے دار ہے لیکن پبلک سے زیادہ مراعات یافتہ طبقہ کی پوری پوری نمائندگی کر کے منافقت کا بے مثل نمونہ بن کر سامنے آتا ہے۔"
( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٧٤ )