١ - ایک قسم کا سوراخ دار سمندری درخت جسے سمندری کیڑے بناتے ہیں، یہ اکثر سرخ یا سفید رنگ کا ہوتا ہے، یہ بیک وقت نبات اور سنگ میں شامل ہے جب پانی سے باہر لاتے ہیں تو پتھر ہو جاتا ہے ورنہ بڑھتے بڑھتے چٹان کی شکل ہو جاتا ہے۔
"چھوٹی صنعتوں میں مونگے مرجان . اور نقلی جواہرات کے کام قابل ذکر ہیں۔"
( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطی کی ایک جھلک، ٣٩٣ )