مسجل

( مُسَجَّل )
{ مُسَج + جَل }
( عربی )

تفصیلات


سجل  مُسَجَّل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (وہ کاغذ یا دستاویز) جس پر حاکم یا قاضی یا جج وغیرہ کی مہر ثبت ہو، مہر کردہ، تصدیق کیا ہوا، درست، رجسٹری کیا ہوا۔
 ہے مسجل چین پیشانی سے منشور جمال سر خطِ لوحِ جبینِ مہر ہے طغرائے برق      ( ١٨٥٨ء، سحر (نواب علی)، بیاض سحر، ١٩٠ )
٢ - آراستہ، مزیّن۔
"قوائے عقلی و دماغی سر مرتب اور مسجل ہو کے دنیا میں آیا۔"      ( ١٩٩٠ء، تاریخ تمدن ہند، ٢٣ )
  • مُہَر شُدَہ
  • مُصَّدِقَہ
  • رِجِسْٹَرْڈ