عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مسحور' کے ساتھ فارسی فارسی مصدر 'کن' لگانے سے مرکب 'مسحور کن' بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء کو "بدلتا ہے رنگ آسماں" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - جادو کرنے والا، سحر کرنے والا، زبردست اثر ڈالنے والا۔
"ان کے قارئین کے پاکیزہ احساسات کی حرارت خود اپنے دلوں میں محسوس کرتے اور ان کے انداز بیاں کے تیکھے پن سے مسحور کن حد تک اثر پذیر نظر آتے ہیں۔"
( ١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٥٤ )