مسخری

( مَسْخَری )
{ مَس + خَری }
( عربی )

تفصیلات


سخر  مَسْخَرا  مَسْخَری

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'مسخرا' کے مخفف 'مسخر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت و تانیث لگانے سے بنا اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : مَسْخَرا [مَس + خَرا]
جمع   : مَسْخَریاں [مَس + خَرِیاں]
جمع غیر ندائی   : مَسْخَرِیوں [مَس + خَرِیوں (و مجہول)]
١ - ہنسی مذاق، ایسی صورت، حالت یا عمل جس پر لوگ ہنسیں، مسخرہ پن، ٹھٹھول، تمسخر۔
"بے حد مسخری سے شکل بنائے وہ اس کے پلنگ کے قریب آکر جھکتا۔"      ( ١٩٦٥ء، دستک نہ دو، ٧٦ )
٢ - مسخرا (ٹھٹھے باز، مذاقیہ، ہنسوڑ) کی تانیث۔
"دوسری مسخری ہنسنے پر مخصوص سنجیدگی سے ڈانٹ رہی تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٦٥ )