مسروقہ

( مَسْرُوقَہ )
{ مَس + رُو + قَہ }
( عربی )

تفصیلات


سرق  مَسْرُوق  مَسْرُوقَہ

عربی زبان سے ماخوذ 'صفت' مَسروق' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٨٨٢ کو "صابر دہلوی" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مَسْرُوقات [مَس + رُو + قات]
١ - سرقہ کیا گیا، چوری کیا ہوا۔
"یقین مانیے کہ یہ سارا مال یا تو مسروقہ ہے یا نہیں ترکے میں ملا ہے۔"      ( ١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ٥١ )