مرتکز

( مُرْتَکِز )
{ مُرْ + تَکِز }
( عربی )

تفصیلات


رکز  اِرْتِکاز  مُرْتَکِز

عربی زبان سے ماخوذ صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٥ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جاگزیں، ثابت، برقرار، مستقل، مضبوط۔
"کائنات . ہو سکتا ہے کہ ایک حد کے بعد سکڑنی شروع ہو اور ایک نقطہ پر مرتکز ہو جائے۔"      ( ١٩٩٣ء، افکار، کراچی، جولائی، ٢١ )
٢ - زیادہ طاقت ور، (انگ : Concentrate)
"کم عمر کے جانوروں کو زیادہ مرتکز Concentrated خوراک کی ضرورت پڑتی ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، تغذیہ و غذایات حیوانیات، ١٨٨ )
٣ - غیر ضروری مواد علاحدہ کر کے کیمیاوی عمل کو شدید تر، زیادہ طاقتور اور خالص بنانا۔
"گڑ یا شکر کو استعمال کرنا اچھا نہیں کیونکہ یہ بہت زیادہ مرتکز ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٤١، ہماری غذا، ٤٦ )