مر بھکا

( مَرْ بُھکّا )
{ مَر + بُھک + کا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ 'صفت' ہے۔ اردو میں اصلی معنی اور حالت میں ہی عربی رسم الخط میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٢ء کو "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مَربُھکّے [مَر + بُھک + کے]
جمع   : مَربُھکّے [مَر + بُھک + کے]
جمع غیر ندائی   : مَربُھکّوں [مَر + بُھک + کوں (و مجہول)]
١ - وہ شخص جو کھانے سے سیر نہ ہو۔ بہت زیادہ کھانے والا، جس کو ہر وقت بھوک لگی رہے، جو کھانے کو دیکھ کر بری طرح ٹوٹ پڑے۔
"کمبختیں ایسے مربھکیوں کی طرح کیوں دیکھے جا رہی ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، خدیجہ مستور، چند روز اور، ١٣٩ )