ابر بہاراں

( اَبْرِ بَہاراں )
{ اَب + رے + بَہا + راں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب اضافی ہے 'ابر' کے ساتھ 'بہاراں' لگایا گیا ہے جوکہ 'بہار' کی مغیرہ صورت ہے۔ اردو میں ١٨٥٤ء کو ذوق کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - اَبر بہار     
 بے تردد پا کے کشت آرزوے قوم کو رو پڑے ہم جانب ابر بہاراں دیکھ کر     رجوع کریں:   ( ١٩٠٦ء، کلام نیرنگ، ٥٠ )