مربوبیت

( مَرْبُوبِیَت )
{ مَرْ + بُو + بِیَت }
( عربی )

تفصیلات


ربب  مَرْبُوب  مَرْبُوبِیَت

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مربوب' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء کو "ترجمۂ فصوص الحکم" کے "مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پالا ہوا ہونا، بندہ ہونا، پروردہ۔
"جب انسان دعا مانگتا ہے تو اس کے جذبات مربوبیت و عبودیت کی ایک ساتھ تسکین ہو جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی ثقافت، ١٢٦ )