عربی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت 'مرقع' کے ساتھ عربی اسم 'بیان' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے مرکب 'مرقع بیانی' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفہ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔