مرغولہ نما

( مَرْغُولَہ نُما )
{ مَر + غُو + لَہ + نُما }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت 'مَرْغُولَہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نمودن' سے مشتق صیغہ امر 'نما' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٣٢ء کو لکھنؤ کے "اودھ پنچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - مرغولے کی طرح کا، پیچ در پیچ؛ چکردار یا تو ایک سطح میں (جیسے گھڑی کی کمانی) یا اوپر کو گھومتے ہوئے (مخروطی شکل میں)۔
"یہ الیکٹران مرغولہ نما یعنی چکردار راستوں میں گھومتے ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ١٠٥ )