ابربہار

( اَبْرِبَہار )
{ اَب + رے + بَہار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زباں سے مرکب اضافی ہے۔ فارسی زبان کے لفظ 'ابر' کے ساتھ اسم معرفہ 'بہار' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦٧٨ء کو غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ربیع کی فصل کا بادل جو ایران وغیرہ میں مارچ اپریل کے لگ بھگ آتا اور خوب برستا ہے (مجازاً) خوب گرجنے برسنے والا بادل۔
 پابندِ حکم گریڈ بے اختیار ہوں میں سیل آبشار ہوں ابر بہار ہوں      ( ١٩٤٠ء، بے خود موہانی، کلیات، ٣٣٠ )