رسیور

( رسیور )
{ رِسی + وَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Receiver  رسیور

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو "مجموعہ ضابطۂ دیوانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : رِسِیوَرْز [رِسی + وَرْز]
١ - وہ شخص جو بحکم عدالت کسی جائداد کی تحصیل وصول اور جمع خرچ مرتب کرے، امین، متولی، محصل۔
"ہاں مالک کے خلاف راست کارروائی کر کے اسے قرق اور تقرر رسیور کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔"      ( ١٩٤١ء، قانون و رواج ہنود، ٦٦٥:١ )
٢ - ٹیلی فون کا وہ حصہ جس سے آواز سنائی دیتی ہے، چونگا۔
"ٹیلی فون کے دو ضروری حصے ٹرانسمیٹر اور رسیور کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔"      ( ١٩٤١ء، قانون و رواج ہنود، ٦٦٥:١ )
٣ - [ کھیل ]  (گیند) لینے والا۔
"جو کھلاڑی پہلے گیند مارے گا 'سرور' کہلائے گا اور دوسرا کھلاڑی 'رسیور' یعنی لینے والا کہلائے گا۔"      ( ١٩٦٠ء، ہمارے کھیل، ٢٣١ )