رشتۂ ازدواج

( رِشْتَۂِ اِزْدِواج )
{ رِش + تَہ + اے + اِز + دِواج }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رشتہ' کے آخر پر 'ہمزہ' بطور کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'زوج' کی جمع 'ازدواج' لگانے سے مرکب اضافی 'رشتہ ازدواج' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "زندگی نقاب چہرے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - جمع )
١ - شادی بیاہ، شوہر اور بیوی کا تعلق، ازدواجی تعلق۔
"پھر جب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تو اپنی رفیقۂ حیات کو جنون کی حد تک چاہنے لگا۔"      ( ١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب چہرے، ٤٦٣ )