روضۂ رسول

( رَوضَۂِ رَسُول )
{ رَو (و لین) + ضَہ + اے + رَسُول }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'روضہ' کے ساتھ 'ہمزہ' بطور کسرہ اضافت لگا کر عرب اسم 'رسول' لگانے سے مرکب اضافی 'روضہ رسول' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو "جنگ کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رسول خدا، حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مزار مبارک جو مدینہ منورہ میں واقع ہے۔
"ایک روز انہیں روضۂ رسولۖ کی زیارت نصیب ہوئی۔"      ( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٢ اپریل، ١٤ )