اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - رجسٹر، فہرست، ناموں کی فہرست، دفتر کی وہ فہرست جس میں ترقی، مدارج و مناصب کے لیے ملازموں کے نام نمبردار یا ترتیب وار لکھے جاتے ہیں۔
ذلت اٹھا رہا ہوں میں قلیوں کے غول میں اچھے وہی جو لکھ گئے آنر کے رول میں
( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٥٢:٣ )
٢ - بیلن، کوئی استوا نہ نما چیز جس سے زمین وغیرہ کی سطح ہموار کی جائے رولر۔
"یہ بائسیکل کا پمپ ہے اس سے . ہم ہوا بھی بھرتے ہیں اور رول کا کام بھی لیا جاتا ہے۔"
( ١٩٤٨ء، بحر تبسم، ٣٥ )
٣ - لپٹا ہوا بنڈل یا کاغذ کا پلندہ، چونگا۔
"کاغذ کا بڑا سا رول تیار کر لیا جاتا تھا، اس پر برش سے لکھائی کی جاتی تھی۔"١٩٧٥ء، انسان کی کہانی، ٢
٤ - بیضوی شکل کی بنی ہوئی تہہ دار اشیاء، ایک قسم کی چھوٹی ڈبل روٹی، ٹکیا وغیرہ۔
"اس کے بیجوں کی بو واقعی بڑی خوش گوار ہوتی ہے اور یہ رولوں، ڈبل روٹیوں اور کیکوں پر چھڑکے جاتے ہیں۔"
( ١٩٦٢ء، جڑی بوٹیوں سے علاج، ٦٦ )