اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قاعدہ، ضابطہ، دستور، آئین، طریقہ۔
"رول انگریزی کی طرح اردو میں کئی معنوں میں آتا ہے مثلاً (١) آئین یا دستور۔"
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٧٥ )
٢ - حکومت، عمل داری، راج۔
یہ بولے کہ ہندو کا ہو گا جو رُول ہم انگریز ہی کو کریں گے قبول
( ١٩٢١ء، اکبر، گاندھی نامہ، ٥٧ )
٣ - لکیر جو کاپی، کتاب یا تختی وغیرہ پر کھینچی جائے، سطر۔ (ماخوذ :فرہنگ آصفیہ)
٤ - جدول کش، مسطر، لکیریں کھینچنے کا ڈنڈا۔
"رول اردو میں بحیثیت اسم کے لکیریں کھینچنے کے ڈنڈے کے رائج ہیں۔"
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٧٤ )
٥ - لکڑی کا چھوٹا ڈنڈا جو اکثر سپاہیوں یا استادوں کے پاس مارنے یا ڈرانے کے واسطے ہوتا ہے۔
"انہوں نے رول کو تو ہاتھ پر لیا اور آگے بڑھ کر ایک گھونسا صاحب کے منہ پر رسید کیا۔"
( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چاپسی، ٣٢٧:١ )