روبینہ

( روبِینَہ )
{ رو(و مجہول) + بی + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو"ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ٹونٹی، پانی نکالنے کی ٹونٹی۔
"اب پانی میں روبینہ کھولو بالضرور شیشہ پانی سے بھر جاویگا اور وزن آب سے شیشے کی طرف کا کفہ جھک جائے گا۔"      ( ١٨٣٨ء، ستہ شمسیہ، ٣٨:٣ )