روایتی شاعری

( رِوایَتی شاعِری )
{ رِوا + یَتی + شا + عِری }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'روایتی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'شاعری' لگانے سے مرکب 'روایتی شاعری' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "زاویۂ نظر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ شاعری جس کی جڑیں ماضی میں پیوست ہوں، فرسودہ شاعری۔
"ان کا خیال ہے کہ روایتی شاعری کوئی مذموم چیز ہے۔"      ( ١٩٨١ء، زاویۂ نظر، ٢٣٦ )