روایت پرستانہ

( رِوایَت پَرَسْتانَہ )
{ رِوا + یَت + پَرَس + تا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'روایت' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ صفت 'پرست' کے ساتھ 'انہ' بطور 'لاحقۂ تمیز و صفت' لگا کر مرکب 'روایت پرستانہ' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اردو میں اصول تحقیق" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - روایتی، روایت پرستی کا، رسم و رواج کی حمایت لیے ہوئے۔
"امیر خسرو نے . فلاں فلاں راگ ایجاد کیے، فلاں ساز انہی کی دین ہے، ایسی باتوں کو روایت پرستانہ مزاج خوب خوب مانتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو میں اصول تحقیق، ٣٠٤:١ )