رواں شناسی

( رَواں شَناسی )
{ رَواں + شَنا + سی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رواں' کے ساتھ فارسی مصدر 'شناختن' سے ماخوذ اسم 'شناس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب 'رواں شناسی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نفسیات کا ایک متبادل نام۔
"نصاب دو سال کا ہے اور حسب ذیل مضامین پر مشتمل ہے: فارسی، غیر ملکی زبان، طبیعیات، کیمیا، خانہ داری، و بچہ داری، نرسنگ (پرستاری) نفسیات (رواں شناسی و اخلاقیات)۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٦٧:٣ )