سربام

( سَرِبام )
{ سَرے + بام }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر فارسی ہی سے اسم 'بام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم"میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بالا خانے پر، کوٹھے پر، لب بام۔
 یہ لڑکی جو اس وقت سر بام کھڑی ہے اڑتا ہوا بادل ہے کہ پھولوں کی لڑی ہے      ( ١٩٨٦ء، کلیات منیر نیازی (تیز ہوا اور تنہا پھول)، ٤٧ )