سر بلند

( سَر بُلَنْد )
{ سَر + بُلَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ فارسی ہی سے اسم 'بلند' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٠٧ء سے "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بلند قامت، اونچے سر والا، دراز قامت۔
"قدبچۂ شتر کے برابر بہت خوش ترکیب وقوی شکل غزال جسم، کوہ کفل نازک جلد سخت سم، سربلند۔"      ( ١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٢٩٥:٦ )
٢ - معزز، ممتاز، عالی مرتبہ۔
 وہ اپنے سارے رفیقوں میں سربلند ہوا شکستہ دل تھا مگر آج ارجمند ہوا      ( ١٩٧٧ء، خوشبو، ٧٩ )