سربفلک

( سَربَفَلَک )
{ سَر + بَفَلَک }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے بعد 'ب' بطور حرف جار کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'فلک' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٥ء کو "شوقین ملکہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بہت اونچا، غیر معمولی بلند، آسمان سے باتیں کرنے والا، فلک بوس۔
"عقلی شعور کی سر بفلک عمارت کے نیچے کی منزلوں میں سارا جیتا جاگتا ماضی آباد ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٦ )