سر پنچ

( سَر پَنْچ )
{ سَر + پَنْچ (ن غنہ) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'پنچ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پنچوں کا سردار، چودھری، میر مجلس پردھان، صدر۔
"اس کی مجلس منتظمہ میں ایک سر پنچ اور تین سو پنچ تھے۔"      ( ١٩٧٢ء، ہمارا قدیم سماج، ١٨ )