فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرخ' کے ساتھ پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'فیتہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٨ء کو "افادت مہدی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : سُرْخ فِیتوں [سُرْخ + فی + توں (و مجہول)]
١ - انتظام کا مختار و مجاز شخص، حاکم دفتر حکومت کا منتظم؛ (کنایۃً) سرکاری دفتروں میں ضابطہ کی کارروائی میں تاخیر، قرطاس بازی، احکامات جاری کرنے میں غیر ضروری التواء، ضابطوں کا چکر ڈالنا۔
"میں بیورو کریسی سے گھبراتا ہوں، اس لفظ سے میرے ذہن میں سرخ فیتہ ناچنے لگتا ہے۔"
( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٦١ )