اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ گھوڑا جس کی کھال سفید، مائل بہ سرخی یا زعفرانی ہو نیز اس گھوڑے کا رنگ۔
سرخا ہے ایک رنگ محمودہ جس طرح زعفران ناسودہ
( ١٨٤١ء، زینت الخیل، ١٢ )
٢ - سرخ پروں کا کبوتر یا مرغ۔
"فدوی نے ہزاروں ہی مرغ پال ڈالے اور کیا کیا نہیں پالے، انار . سرخ۔"
( ١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٢٧ )
٣ - [ بٹیر بازی ] ایسا بٹیر جس کے پوٹے کے پروں میں سرخ رنگ کی جھلک ہو، یہ لڑاؤ سمجھا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 120:8)
٤ - ایک قسم کا آم جس کا چھلکا سرخ ہوتا ہے۔ (نوراللغات)
٥ - [ مجازا ] اشتراکیت پسند، اشتراکی، سوشلزم کا پیرو، کمیونسٹ، کیونکہ یہ خونی انقلاب کے قائل ہیں۔
"لباس کے معاملے لاپرواہی بالوں کی طوالت اور بے ترتیبی، پائپ نوشی . کی عادت کو دیکھ کر کالج کے اندر اور باہر بعض لوگ مجھے سرخا کہتے ہیں۔"
( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٥ )