سرد مزاجی

( سَرْد مِزاجی )
{ سَرْد + مِزا + جی }

تفصیلات


فارس اور عربی زبان سے ماخوذ مرکب 'سرد' مزاج' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٦ء کو "شرر، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بے حسی، لاتعلقی، مردہ دلی، افسردگی۔     
"عربوں پر کچھ گزر جائے یا کالے افریقوں پر یا پیلے ایشیائوں پر اس وقت انگریز اپنی سرد مزاجی اور وضعداری کا کنٹوپ پہنے رہتا ہے۔"     رجوع کریں:  سَرد مِزاج ( ١٩٧٢ء، دنیا گول ہے، ٣٣٤ )