سرد و گرم

( سَرْد و گَرْم )
{ سَر + دو (و مجہول) + گَرْم }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سرد' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'گرم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٣٨ء سے "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - راحت اور تکلیف، نشیب و فراز، نرم و گرم، اونچ نیچ۔
"نیاز صاحب کا ادب گزشتہ نصف صدی سے خانہ نشین ہونے کی جگہ زندگی کے ہر سرد و گرم میں حصہ لیتا رہا ہے۔"      ( ١٩٦٣ء، نیم رخ، ٦١ )