سردرد

( سَرْدَرْد )
{ سَر + دَرْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی فارسی ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'درد' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بپتا، مصیبت، احوالِ غم۔
 دردِ سر تھا یہ کسے جو مرا سنتا سر درد کوئی مونس نظر آتا تھا نہ کوئی ہمدرد      ( ١٨٤٣ء، دیوان رند، ٢٣١:١ )
صفت ذاتی ( واحد )
١ - تکلیف اور زحمت کا باعث یا موجب، بارِ خاطر۔
 ادب ہے جس میں تواضع ہے جس میں وہ مرد ہے وہ کچھ یو جس میں نہیں وہ مردِ سر درد ہے      ( ١٦٣٥ء، سب رس، ٤٣ )