سر زمین

( سَر زَمِین )
{ سَر + زَمِین }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سر' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'زمین' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٦ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - سطح گیتی، زمین، ملک، علاقہ، خطہ۔
"یہ دشت ہجرت کے ان مسافروں کی حسیت ارو تجربے کا سچا اور منفرد اظہار ہے جو نئی سر زمیں پر زندگی کی توانائی اور حوصلہ مندی کا استعمارہ ہے۔"      ( ١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٢ )