پارس پتھر

( پارَس پَتَّھر )
{ پا + رَس + پَتھ + تھر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسما 'پارس' اور 'پتھر' پر مشتمل مرکب 'پارس پتھر' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٦ء کو "قصہ کام روپ و کلام کام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : پارَس پَتَّھروں [پا + رَس + پَتھ + تَھروں (و مجہول)]
١ - ایک پتھر جس کی نسبت مشہور ہے کہ لوہے سے چھو جائے تو اسے سونا بنا دیتا ہے۔
"ان میں پارس پتھر کی خاصیت تھی۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١١٦ )