١ - ایران کا قدیم نام جو ہوشنگ کے بیٹے پارس کے نام پر رکھا گیا تھا۔
"اساطیری روایات کی رو سے ہوشنگ بن کیو مرث نے اپنے ملک کا نام ایران رکھا اور جب اس کا بیٹا پارس تخت نشین ہوا تو یہ پارس کہلانے لگا۔"
( ١٩٦٨ء، دائرۂ معارف اسلامیہ، ٦٢٧ )
٢ - موجودہ ایران کے ایک صوبے کا نام جس کا معرب فارس مشہور ہے۔
"فارس : پارس کی معرب شکل . جو یونانی نام پرسیس Persis سے ماخوذ ہے۔"
( ١٩٧٣ء، دائرۂ معارف اسلامیہ، ٣٨:١٥ )