پارلر

( پارْلَر )
{ پار + لَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Parlour  پارْلَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "گوری ہو گوری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( واحد )
جمع استثنائی   : پارْلَرْز [پار + لَرْز]
جمع غیر ندائی   : پارْلَروں [پار + لَروں (و مجہول)]
١ - نشست کا کمرہ، دیوان خانہ، بیٹھک۔
"ڈرائنگ روم . سائڈ روم اور پارلروں کے علاوہ ایسے بھی کمرے تھے جن میں . تصویریں . دیواروں پر بنائی گئی تھیں۔"      ( ١٩٤٤ء، رفیق حسین، گوری ہو گوری، ١١٠ )