پارلیمان

( پارلیمان )
{ پار + لی + مان }
( انگریزی )

تفصیلات


Parliament  پارلیمان

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "مضامین فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مجلس شوریٰ، منتخب نمائندوں کی جماعت، جو قانون سازی اور حکومت کے کاموں میں مدد کرتی ہے، کسی ملک کی اعلٰی مجلس مقننہ۔
"تم کو اپنے کاموں سے اتنی فرصت کہاں ہے کہ ملک کی پارلیمان میں شرکت کر سکو۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٦٢:٣ )
  • مقننہ