پر مکر

( پُر مَکْر )
{ پُر + مَکْر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' کے ساتھ عربی اسم 'مکر' لگانے سے مرکب 'پرمکر' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "دیوان حافظ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جھوٹ اور فریب سے بھرا ہوا، چالاک، فریبی۔
 پر مکر اس قدر کہ جہاں میں کوئی نہ ہو پر حیلہ پر فریب ہے پر زور ہے مزاج      ( ١٨٦٤ء، دیوان حافظ ہندی، ٢٣ )