پر مذاق

( پُر مَذاق )
{ پُر + مَذاق }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' کے ساتھ عربی اسم 'مذاق' لگانے سے مرکب 'پرمذاق' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٩ء "جہان دیگر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - دل لگی سے بھرا ہوا، پرمزاج، ہنسنے ہنسانے والا۔
"یہ صاحب ایک نہایت ہی پر مذاق شائستہ انسان ہیں۔"      ( ١٩٧٩ء، جہان دیگر، ٣٩ )