پر معنی

( پُر مَعْنٰی )
{ پُر + مَع + نا (ا بشکل ی) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' کے ساتھ عربی اسم 'معنی' لگانے سے مرکب 'پرمعنی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ "لغت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کا کوئی خاص منشا یا مطلب ہو، معنی خیز، پرمغز۔ (لغت نامہ، 235)