پرکیفیت

( پُرکَیفِیَت )
{ پُر + کَے (ی لین) + فِیَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' کے ساتھ عربی اسم 'کیفیت' لگانے سے مرکب 'پرکیفیت' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٤ء کو "سیر عشرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کیفیت سے بھرا ہوا، پرلطف، بامزا۔
"پیر مرد نے شراب پر کیفیت لا حاضر کی اور کئی پیالے پیہم بھر بھر کر پلائے۔"      ( ١٩٢٤ء، سیر عشرت، ١٣٧ )