پانی کا نکاس

( پانی کا نِکاس )
{ پا + نی + کا + نِکاس }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسما 'پانی' اور 'نکاس' کے درمیان حرف اضافت 'کا' لگانے سے مرکب 'پانی کا نکاس' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "خرمن زراعت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع   : پانی کے نفکاس [پا + نی + کے + نِکاس]
جمع غیر ندائی   : پانی کے نِکاسوں [پا + نی + کے + نِکا + سوں (و مجہول)]
١ - پانی نکالنے یا خراج کا راستہ یا گنجائش جو خصوصی طور پر کھیتوں وغیرہ میں بنائی جائے۔
"ہندوستان میں خرمن کی ترتیب بہت بری ہے نہ اس میں ہوا کی آمد ہے نہ پانی کے نکاس کی کوئی سبیل ہوتی ہے۔"      ( ١٨٧٩ء، خرمن زراعت، ٩٨ )