پرتاب

( پُرتاب )
{ پُر + تاب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخود صفت 'پر' کے ساتھ فارسی اسم تاب لگانے سے مرکب 'پرتاب' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٦ء کو "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - روشن، تاب دار۔
 دن کو رات اس نے کیا ہے گیسوئے پرتاب سے رات کو دن کر دیا ہے روئے عالمتاب سے      ( ١٨١٦ء، دیوان ناسخ، ١٢٠:١ )
  • پُرْنُور
  • مُنَوَّر